Jamaat-E-Islami Distt Rawalpindi
Sunday, March 27, 2011
Sunday, March 13, 2011
امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محترم سجاد احمد عباسی نے 24اپریل کو لیاقت باغ کے تاریخی گراونڈ میں اجتماع عام کااعلان کردیا
امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سجاد احمد عباسی کہ رواں سال میں پانچ لاکھ پچیس ہزار افراد کو ممبربنایں گے عالمی طاغوتی قوتوں نے پاکستان کو یرغمال بنا لیا باطل نظام کے مقابلے میں جماعت اسلامی ہی واحد قوت ہے جو انقلاب کی صلاحیت رکھتی ہے ضلعی اجتماع عام لیاقت باغ کے تاریخی میدان میں ہوگا جس میں امیر جماعت سید منور حسن ہزاروں ممبران سے اجتماعی حلف لیں گے جماعت اسلامی پوٹھوہارٹاون کے سہ ماہی اجتماع ارکان سے خطا ب کررہے تھے اس موقع پر ناءب امیر ضلع شمس الرحمن سواتی امیر ٹاون خالد مرزا نایب امیر ٹاون ظفر الحسن قیم ٹاون ملک محمد الیاس ودیگررہنماو ں نے بھی خطاب کیا ذمہ داران نے اپنے خطا ب میں کہاکہ مارچ میں ہر یونین کونسل سطح پر دوسو ممبران کا ہدف ہے اپریل میں دوسرے مرحلے پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں روڈ کارواں تبلیغی کیمپ اور ضلع بھر جھنڈے بینرزاور پوسٹر آویزاں کریں گے
Sunday, March 6, 2011
جماعت اسلامی امریکی قونصلر جنرل کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرائے گی،اس کے لیے سینئروکلا اورماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تخریب کاری میں سی آئی اوربلیک واٹر ملوث ہے۔فوج قبائیلی علاقوں میں آپریشن ختم کرکے انکے خلاف کاروائی کرے۔سید منورحسن
لاہور 6مارچ 2011 ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی امریکی قونصلر جنرل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائے گی، اس کے لیے سینئر وکلا اور ماہرین قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ امریکی ایجنسیاں لوگوں کو اغوا کر کے خود کش دھماکے کروا رہی ہیں ۔ دہشت گرد ی اور تخریب کاری کے واقعات میں سی آئی اے اور بلیک واٹر ملوث ہیں ،فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن ختم کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے۔ امریکی ایجنسیوں کے ہزاروں دہشت گردوں کی گرفتار ی کے لیے پورے ملک میں آپریشن کیا جائے۔ ریمنڈ ڈیوس کو ملک سے فرار کرانے کی حکومتی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ عوام عزت و وقار سے جینا چاہتے ہےں تو امریکی غلاموں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ حکومت ملٹری آپریشن ختم کر کے بے گھر ہونے والے ہزاروں قبائلیوں کو گھروںکو واپس جانے کی اجازت دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی طرف سے ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی کے خلاف اور عبادالرحمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ملتان روڈ منصورہ کے باہر کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکہ اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قاتل کو پھانسی دینے کے نعرے درج تھے ۔سید منور حسن نے کہاکہ جنیواکنونشن کے تحت استثنیٰ صرف وفاقی دارالحکومت میں قائم سفارتخانے کے اہلکاروں کو حاصل ہوتاہے ۔ ریمنڈ کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت امریکی دباﺅ پر قاتل کو استثنیٰ دینے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ جنیوا کنونشن کے تحت اسے سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی اور اس میں سوار قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا انتہائی بزدلی اور نااہلی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہدا کے گھرانوں کو انصاف دلانے کے لیے ریمنڈ اور اس کے ساتھیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

